ڈیرہ اسماعیل خان حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 9 دہشت گرد گرفتار

دہشت گرد حملے میں ملوث ماسٹر مائنڈ کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن سے ہے جب کہ حملے میں ملوث 6 دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے ہے۔دستاویزات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش حملہ کرنے والے دہشت گرد حسن عرف شاکر کا تعلق افغانستان سے ہے جس نے حملے سے قبل ایک ویڈیو بھی جاری کی تھی جب کہ حملے میں ہلاک ہونے والے دوسرے خودکش حملہ آور صفت اللہ مروت کا تعلق افغانستان سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں

 ڈیرہ اسماعیل خان،دہشتگردوں کا تھانے پرحملہ، 3 پولیس اہلکار شہید 

خودکش حملہ آور صفت اللہ کا شناختی کارڈ، ڈومیسائل اور دیگر دستاویزات بھی نجی ٹی وی کومل گئی ہیں، جب کہ خودکش بمبار صفت اللہ کے والد نے بھی اپنے بیٹے کے امارت اسلامیہ سے تعلق کی تصدیق کی ہے۔دستاویزات کے مطابق اس حملے میں کالعدم ٹی ٹی پی گنڈا پور گروپ کے 5 دہشت گرد بھی ملوث تھے۔موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق دہشت گردوں سے امریکی ساختہ اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔یاد رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان حملے میں 22 اہلکار شہید اور 29 زخمی ہوئے تھے جب کہ حملے میں 2 خودکش حملہ آوروں سمیت 2 دہشت گرد بھی مارے گئے تھے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔