پاکستان کو کالعدم ٹی ٹی پی اور اس سے منسلک تنظیموں سے خطرہ ہے ،منیر اکرم

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ تنظیمیں پاکستان میں منظم دہشت گردی میں ملوث ہیں، کابل پاکستان کے لیے ایک پیچیدہ اور مستقل چیلنج ہے۔منیر اکرم نے دہشت گردوں کے پاس جدید ہتھیاروں کی موجودگی کے حوالے سے اقوام متحدہ سے تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں حالیہ دنوں میں دہشت گردی کے کئی واقعات ہوئے ہیں جن میں ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں ملوث پائی گئی ہیں۔

ہمیں فالو کریں

[uw_related_posts]