یہ بھی پڑھیں
سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود کی ضمانت منظور
اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں عمران خان کی سزا معطل کرتے ہوئے ان کی ضمانت منظور کرلی۔جبکہ آج سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے بانی اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ضمانت بھی 10,100,000 روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی ہے تاہم سپریم کورٹ کی جانب سے ضمانت منظور ہونے کے باوجود عمران خان کو جیل سے رہا نہیں کیا گیا ،نیب نے عمران خان کو مزید 2 ریفرنسز میں گرفتار کیا ہے، جن میں ایک توشہ خانہ کیس ہے عمران خان کے خلاف احتساب عدالت میں دائر کیا گیا جبکہ دوسرا کیس 190 ملین پاؤنڈز کا ہے، دونوں کیسز ٹرائل کورٹ میں زیر سماعت ہیں۔ ٹرائل کورٹ کے فیصلے تک عمران خان کو جیل سے رہا نہیں کیا جا سکتا۔