بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ کانپور میں پیش آیا جہاں پانچویں جماعت کے ایک طالب علم نے سوشل میڈیا پھانسی پرینک کی ویڈیو دیکھی اور اپنی ویڈیو بنانے کی کوشش میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا
بھارتی میڈیا کے مطابق 11 سالہ نکھل راجو نے اپنے گلے میں پھندا ڈال کر رسی کو چھت کے کانٹے سے باندھ کر سوشل میڈیا کیلئے پرینک ویڈیو بنائی
نکھل کے والد نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بیٹا اسکول سے واپسی کے بعد ہر روز سوشل میڈیا پر پرینک ویڈیوز دیکھتا تھا اور اس نے ایسی ہی ویڈیو بنانے کی کوشش کی
واقعے کے بارے میں معلومات ملنے پر پولیس اس مقام پر پہنچ گئی جہاں انہیں خاندان کے موبائل فون سے اسی طرح کی ریلیز کی واچ لسٹ ملی
پولیس کا کہنا ہے کہ نکھل دو بھائیوں اور ایک بہن میں سب سے بڑا تھا.
94