128
جیل ذرائع کے مطابق پرویزالہی کو دل میں تکلیف پر راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ چوہدری پرویز الہی کوگزشتہ رات سے دل میں تکلیف کی شکایت تھی اور ان کا جیل اسپتال میں بھی طبی معائنہ کیا گیا۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الہی کو سینے میں انفیکشن بھی ہوا ہے، ان کے اسپتال میں ضروری ٹیسٹ کیے جارہے ہیں