104
پولیس کا ایک بھاری دستہ شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے لے گیا اور انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا.
راولپنڈی پولیس کے مطابق شاہ محمود قریشی کو 3 ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا تھا، ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ نے کل شاہ محمود قریشی کو 15 دن تک حراست میں رکھنے کا حکم دیا تھا.
پولیس کا کہنا ہے کہ ضروری کارروائی کے بعد شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل واپس لایا جائے گا.
بکتر بند گاڑی پر کھڑے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مجھے سپریم کورٹ نے ضمانت پر رہا کیا لیکن یہ ظلم ہے، مجھے قوم کی خدمت کرنے کی سزا دی جا رہی ہے.