چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 7 رکنی بڑا بنچ آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت پارلیمنٹ کے ارکان کی تاحیات نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت کرے گا.
جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان بنچ میں جبکہ جسٹس جمال مندوخیل شامل ہیں, جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بھی بنچ کا حصہ ہوں گے.
واضح رہے کہ پچھلی حکومت نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کی تھی جس کے بعد آرٹیکل 62 1F کے تحت نااہلی کی مدت پانچ سال کر دی گئی تھی.
مذکورہ آرٹیکل کے تحت بہت سے سیاستدانوں کو نااہل قرار دیا گیا ہے، جن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف،جہا نگیر ترین اور بہت سے دوسرے سیاستدان شامل ہیں.
87