اب آئی ایم ایف نے اپنے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں تصدیق کی ہے کہ وہ پاکستان کی درخواست پر پہلا جائزہ مکمل کرے گا اور اسٹینڈ بائی پروگرام کے تحت 700 ملین ڈالر کی دوسری قسط 11 جنوری 2024 کو جاری کی جاسکتی ہے، اس مقصد کے لیے 11 جنوری 2024 کو منظوری دی جائے گی۔
پاکستانی حکام نے بھی ڈالر کے لیے مارکیٹ پر مبنی شرح مبادلہ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے اور یقین دہانی کرائی ہے کہ حکومت مالیاتی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے پروگرام کے مقاصد حاصل کرے گی۔ایک سرکاری ذریعے نے تصدیق کی کہ پاکستانی حکام آئی ایم ایف کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ساتھ دستخط شدہ خط کا اشتراک کریں گے، جو پاکستان کی جانب سے 700 ملین ڈالر کی درخواست جاری کرنے پر غور کرے گا۔
امریکہ میں کرسمس اور نئے سال کی تعطیلات ہیں، اس لیے آئی ایم ایف بورڈ نے ان کے ختم ہونے کے فوراً بعد شیڈول جاری کر دیا ہے کہ وہ 11 جنوری کو بورڈ میٹنگ میں پاکستان کی درخواست پر غور کرے گا۔
140