104
زلزلے کے باعث ساحلی علاقوں میں ایک میٹر سے زائد سونامی کی لہریں اٹھ گئیں۔ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں 155 جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے سے 24 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ وسیع علاقے میں بجلی اور مواصلاتی نظام تباہ ہونے سے لاکھوں صارفین بجلی سے محروم ہو گئے اور موبائل اور انٹرنیٹ خدمات متاثر ہو گئیں۔
جاپانی وزیر اعظم Fumio Kishida نے ایک بیان میں کہا کہ زلزلے سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ امدادی کارکنوں کے پاس لوگوں کو ملبے سے زندہ نکالنے کے لیے بہت کم وقت ہے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔