جنرل سلیمانی کی شہادت کی چوتھی برسی پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیل نے لبنان کے خلاف جنگ شروع کی تو ہماری محدود جنگ کا دائرہ ختم ہو جائے گا، ہماری لڑائی کی کوئی حد اور کوئی اصول نہیں ہو گا۔لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملہ، حماس کے سینئر رہنما صالح العروری شہید ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ غزہ جنگ سے اسرائیل کی طاقت کا بھرم ٹوٹ گیا ہے اور اسرائیل کا وجود خطرے میں پڑ گیا ہے۔حسن نصر اللہ نے ایران میں جنرل سلیمانی کی شہادت کی چوتھی برسی کے موقع پر قبرستان میں ہونے والے دھماکوں کی بھی مذمت کی۔دوسری جانب غزہ کی صورتحال اور اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے حوالے سے مذاکرات کے حوالے سے حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کا کہنا ہے کہ غزہ اور مغربی کنارے میں فلسطینی حکومت کے قیام پر بات ہوسکتی ہے تاہم یرغمالیوں کی رہائی پر بات، مکمل جنگ بندی کے بعد ہی ہو گی۔
49