امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ایران سمیت خطے کے کسی بھی ملک یا گروہ کو موجودہ صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اسرائیل کے خلاف کارروائی کرنے سے پہلے دو بار سوچنا چاہیے۔ ایران کے پاس اسرائیل کے خلاف کارروائی کا کوئی جواز نہیں ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ایران میں ہونے والے دھماکوں میں نہ تو امریکا ملوث ہے اور نہ ہی اسرائیل ایسے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ غزہ میں فلسطینی شہریوں کی ہلاکتوں کو کم سے کم رکھنے اور فلسطینیوں تک انسانی امداد پہنچانے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔ ہم مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعات کا ایسا حل چاہتے ہیں جو فلسطینی اور اسرائیلی شہریوں کو یکساں تحفظ فراہم کرے۔