اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک کے 5 بڑے شہروں میں ریٹیلرز پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے.
ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ کے ریٹیلرز پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے. ریٹیلرز پر ٹیکس لگانے سے 100 بلین روپے کی آمدنی متوقع ہے
ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف بی آر نے ملک بھر میں 35 لاکھ ریٹیلرز پر ٹیکس لگانے کی اسکیم تیار کی ہے، پہلے مرحلے میں اسلام آباد اور چار صوبائی دارالحکومتوں کے ریٹیلرز پر ٹیکس عائد کیا جائے گا.
ایف بی آر ذرائع کے مطابق ملک بھر میں ریٹیلرز پر ٹیکس سے 300 بلین روپے سے زیادہ کی آمدنی متوقع ہے.
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اسکیم مکمل طور پر تیار ہے اور حکومت کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد اسے شروع کیا جائے گا.
ریٹیلرز کی سالانہ آمدنی پر 10% تک کا ایڈوانس ٹیکس لگایا جائے گا، اسکیم کے تحت تمام شعبوں کے کاروبار اور افراد پر ٹیکس لگایا جائے گا.
64