پی ٹی آئی کے رہنما عمر ڈھلون نے تحریک انصاف سے بلے کا نشان واپس لینے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی.
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس جواد حسن نے پی ٹی آئی لیڈر کی درخواست کی سماعت کی جسے عدالت نے ناقابل قبول قرار دے دیا.
عدالت نے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اسے خارج کر دیا.
واضح رہے کہ کل پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن اور الیکشن سمبل کیس پر اپنا حکم امتناعی واپس لیتے ہوئے الیکشن کمیشن کے 22 دسمبر کے فیصلے کو بحال کر دیا تھا, جس کے بعد بلے کی علامت پی ٹی آئی سے چھین لی گئی.
تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا ہے.
65