دیوار چین کس نے اور کیوں بنائی، کیا یہ چاند سے نظر آتی ہے ؟جانیے دلچسپ حقائق

دیوار چین کتنی بڑی ہے ؟
چین کی عظیم دیوار بہت بڑی ہے اور اسے انسان کا بنایا ہوا سب سے بڑا ڈھانچہ سمجھا جاتا ہے۔دیوار چین 21 ہزار 196 کلومیٹر سے زیادہ کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے۔اس کی اوسط لمبائی اور چوڑائی 6 سے 8 میٹر ہے۔ مورخین کا خیال ہے کہ اس کی تعمیر 7 قبل مسیح میں شروع ہوئی تھی۔یعنی اس کے قدیم ترین حصے 2700 سال پرانے ہو سکتے ہیں۔220 قبل مسیح میں شہنشاہ چن شیہوانگ نے چین کو متحد کیا اور پھر دیوارِ عظیم کی توسیع کا کام شروع کیا۔دیوار کی تعمیر 2 ہزار سال سے زائد عرصے تک جاری رہی۔
دیوار کیوں بنائی گئی؟

Its construction began thousands of years ago / Reuters Photo
یہ دنیا کے جدید 7 عجائبات میں شامل ہے درحقیقت یہ ایک دیوار نہیں بلکہ دیواروں، ٹاورز اور دیگر ڈھانچے کا مجموعہ ہے جو چین کے ایک بڑے حصے پر محیط ہے۔ قدیم زمانے میں فوج کو حملہ کرنے سے روکنے کے لیے بڑی دیوار بنانا بہترین طریقہ سمجھا جاتا تھا۔یہ دیوار بھی چین کو حملہ آوروں سے بچانے کے لیے بنائی گئی تھی۔چونکہ اس دیوار کی تعمیر صدیوں تک جاری رہی، چین کو کئی بار مختلف فوجوں سے لڑنا پڑا۔
ایک کونے سے دوسرے کونے تک جانے میں کتنا وقت لگتا ہے؟
جیسا کے اوپر بتایا گیا ہے کہ یہ دیوار 21 ہزار 196 کلومیٹر سے زیادہ کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے۔یہ فاصلہ سنگاپور اور لاس اینجلس کے فاصلے سے ڈیڑھ گنا ہے اور ایک کونے سے دوسرے کونے تک پیدل سفر کرنے میں 17 سے 18 ماہ لگتے ہیں

دیوار چین چاند سے نظر آتی ہے ؟

دیوار چین کا ایک سیکشن / رائٹرز فوٹو

آپ نے سنا ہوگا کہ چاند سے چین کی عظیم دیوار کو دیکھنا ممکن ہے لیکن یہ سچ نہیں ہے۔خلابازوں نے خلا سے چین کی عظیم دیوار کی تصاویر لینے کی کوشش کی ہے لیکن کوئی بھی یہ ثابت نہیں کرسکا کہ اسے دیکھنا ممکن ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com