خبر رساں ادارے کے مطابق بغداد کے شمالی علاقے میں عراقی کمانڈر کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں ملیشیا کا کمانڈر مشتاق جواد کاظم الجواری مارا گیا۔پینٹاگون کے مطابق جواد کاظم الجواری عراقی ملیشیا حرکتہ النجبہ کا کمانڈر تھا جو امریکی اہلکاروں پر حالیہ حملوں میں ملوث تھا۔پینٹاگون کے ترجمان نے کہا کہ امریکا نے یہ حملہ اپنے دفاع میں کیا اور اس حملے میں کسی شہری کو نقصان نہیں پہنچا۔خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی حکومت نے امریکا کی جانب سے اس کارروائی پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔عراقی وزیر اعظم کے ترجمان نے کہا کہ عراقی سیکورٹی سے متعلق ایک تنظیم پر بلا جواز حملہ کیا گیا۔
97