فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک بھر کے تاجروں کو مرحلہ وار ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت تاجروں سے مرحلہ وار ٹیکس وصول کیا جائے گا۔پہلے مرحلے میں اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے 5 بڑے شہروں میں ریٹیلرز پر ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ ایف بی آر نے ریٹیل سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں لا کر 300 ارب روپے کا اضافی ریونیو اکٹھا کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔
ایف بی آر حکام کے مطابق ریٹیلرز پر ٹیکس لگانے سے 100 ارب روپے کی ابتدائی آمدن متوقع ہے جب کہ اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں ریٹیلرز پر ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں کے ریٹیلرز پر ٹیکس عائد کیا جائے گا جب کہ اگلے مرحلے میں دیگر بڑے شہروں میں ریٹیل سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی تجویز زیر غور ہے۔