115
اپنے مشرق وسطیٰ کے دورے پر اسرائیلی حکام سے ملاقات کے بعد امریکی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ جنگ کا جلد خاتمہ چاہتے ہیں لیکن اس کے لیے اسرائیلی ہدف حاصل کرنا بھی ضروری ہے تاکہ 7 اکتوبر جیسا حملہ نہ ہو۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ جنوبی افریقہ کی جانب سے عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل مخالف پٹیشن امن کی کوششوں سے خلفشار ہے۔امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلینکن نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات میں انہوں نے غزہ میں شہریوں کی جانوں کے ضیاع کو کم کرنے اور فلسطینی ریاست کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔