حلقہ این اے 130 سے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی قبول کرنے کے خلاف فیصلہ آج سنایا جائے گا, حلقہ این اے 132 سے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی قبول کرنے کے خلاف فیصلہ بدھ کو بھی سنایا جائے گا، حلقہ این اے 119 سے مریم نوازګګکے کاغذات نامزدگی قبول کرنے کے خلاف فیصلہ بدھ کو سامنے آئے گا.
پرویزالہی کے 4 صوبائی اور 3 قومی اسمبلی حلقوں سے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف فیصلہ بھی سنایا جائے گا، پرویزالہی کے این اے 64 گجرات، پی پی 32،34، این اے 69 منڈی بہاؤالدین, پی پی 42 منڈی بہاؤالدین، این اے 59 تلہ گنگ سے کاغذات مسترد کر دئیے گئے.
مونس الٰہی کے دو قومی اور دو صوبائی اسمبلی حلقوں کے کاغذات مسترد ہونے کے خلاف فیصلہ بھی آج بدھ کو سنایا جائے گا
67