الیکشن ملتوی کرنے کی قرارداد سینیٹر ہلال الرحمان نے پیش کی جو فاٹا سے آزاد سینیٹر ہیں.
سینیٹر ہلال الرحمان کی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں شدید سردی اور برف باری شہریوں کو سازگار ماحول میں ووٹ ڈالنے سے روک رہی ہے انتخابی مہم چلانے میں امیدواروں کو بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے
سینیٹ سیکرٹریٹ میں پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر امیدوار دہشت گردانہ حملوں سے خوفزدہ ہیں صوبے کے ووٹروں اور امیدواروں میں محرومی کا احساس ہے
سینیٹ میں انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد کی منظوری کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی
سینیٹر ہلال الرحمان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ نامناسب ثابت ہو رہی ہے، اس لیے عام انتخابات کو 8 فروری کے بجائے مناسب تاریخ تک ملتوی کر دینا چاہیے
یاد رہے کہ اس سے قبل انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد بھی سینیٹ سیکرٹریٹ میں پیش کی گئی تھی جبکہ جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد کی جانب سے مقررہ وقت پر انتخابات کرانے کی قرارداد بھی سینیٹ سیکرٹریٹ میں پیش کی گئی ہے
108