فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شدید سردی میں شمالی فرانس سے برطانیہ پہنچنے کی کوشش کے دوران 5 تارکین وطن ہلاک ہو گئے جب کہ ایک کی حالت تشویشناک ہے اور 30 سے زائد افراد کو بچا لیا گیا، 2024 میں انگلش چینل عبور کرنے والے تارکین وطن کی پہلی موت کی اطلاع ملی ہے.میری ٹائم حکام کے مطابق 2023 میں چینل عبور کرنے کی کوشش میں 12 تارکین وطن اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے. پچھلے سال، تقریباً 30،000 تارکین وطن نے چھوٹی کشتیوں میں سرزمین یورپ سے انگلش چینل عبور کیا۔فرانسیسی میری ٹائم اتھارٹی نے کہا کہ ایک فرانسیسی جہاز ریسکیو کے لیے گیا اور لوگوں کو پانی میں بے ہوش اور بے جان پایا، جو اس وقت 9 ڈگری سیلسیس تھا. زندہ بچ جانے والوں کو کیلیس میں ایک پناہ گاہ میں لے جایا گیا۔ میری ٹائم حکام کے مطابق 30 سے زائد افراد کو بچا لیا گیا، لیکن ایک شخص نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ تقریباً 70 تارکین وطن، جن میں چھوٹے بچوں سمیت پورے خاندان بھی شامل ہیں صبح 3 بجے کے قریب لایا گیا۔
213