اسرائیلی بمباری سے مزید 142 فلسطینی شہید، 278 زخمی

غزہ کے شہر خان یونس میں اسرائیلی فوج کے حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں مزید 77 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے جب کہ الامال اسپتال کے قریب بھی شدید فائرنگ کی گئی۔فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں 12 خاندانوں کا قتل عام کیا۔ حملوں کی وجہ سے بے گھر ہونے والے لوگوں میں وبائی امراض بھی پھیل رہے ہیں۔ کم از کم 400,000 شہری وبائی امراض کا شکار ہو چکے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے 60 ہزار حاملہ خواتین کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیلی حملوں سے غزہ کی 85 فیصد آبادی بے گھر ہو چکی ہے اور وہاں قحط اور بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔یونیسیف نے کہا کہ غزہ میں جنگ کے دوران 20 ہزار بچے پیدا ہوئے۔دوسری جانب غزہ میں 8 روز کے مسلسل بلیک آؤٹ کے بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔ادھر اسرائیل نے غزہ میں جھڑپوں کے دوران ایک اور فوجی کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے، صہیونی حکومت کا کہنا ہے کہ جنگ کئی ماہ تک جاری رہے گی۔امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے فون پر رابطہ کیا اور فلسطینی شہریوں کو نقصان پہنچانے کی ذمہ داری پر تبادلہ خیال کیا۔اسرائیلی وزیراعظم سے گفتگو کے دوران امریکی صدر نے جنگ بندی کا مطالبہ کرنے سے گریز کیا۔اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کی جنگی جنون میں مبتلا حکومت کے گرنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔