20 جنوری کو شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا جس کے بعد کچھ پرانی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں کچھ ویڈیوز ثنا جاوید اور شعیب ملک کی ہیں، جب کہ ایک ویڈیو عائشہ عمر کی ہے، جس میں وہ کرکٹر کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بات کر رہی ہیں.
شعیب ملک اور عائشہ عمر کے تعلقات کی خبر اس وقت منظر عام پر آئی تھیں جب عائشہ عمر کے ساتھ کرکٹر کا رومانوی فوٹو شوٹ وائرل ہوگیاتھا
ان افواہوں سے تنگ آکر عائشہ عمر نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی اور شعیب ملک کی شادی کی تمام خبروں کی تردید کی
اسی پوڈ کاسٹ کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں عائشہ عمر کہتی ہیں کہ زیادہ تر میری نجی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ہیں اور لوگ میرے بارے میں جھوٹی افواہیں پھیلانا شروع کر دیتے ہیں.
عائشہ عمر نے کہا کہ "میرے خاندان کے افراد اور دور کے رشتہ دار اب بھی یقین رکھتے ہیں کہ میں نے شعیب ملک سے شادی کی ہے اور میں ان کی بیوی ہوں.”
"انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ مجھے جانتے ہیں وہ میری پسند، میرے اختیار اور میرے اصولوں سے بخوبی واقف ہیں.