اسرائیل کی اقوام متحدہ کی پناہ گاہ پر گولہ باری،متعدد ہلاکتوں کا خدشہ

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے کے سربراہ نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی ٹینکوں نے پناہ گاہ پر گولہ باری کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بھی اس واقعے کی اطلاع دی۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی ٹینکوں نے عمارت پر حملہ کیا جس میں 800 افراد پناہ لیے ہوئے تھے اور اب تک 9 افراد کے شہید اور 75 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

اقوام متحدہ کے اہلکار نے کہا کہ اس واقعے میں ممکنہ طور پر "بڑے پیمانے پر جانی نقصان” ہوا ہے۔رفح میں قائم بین الاقوامی تنظیم کے ترجمان عدنان ابو حسنہ نے کہا کہ حملے سے قبل اسرائیلی فوج کی جانب سے کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی تھی۔ ابو حسنہ نے صورتحال کو "انتہائی خطرناک” قرار دیتے ہوئے کہا کہ علاقے میں اسرائیلی ٹینکوں کی موجودگی کی وجہ سے ایجنسی گزشتہ 48 گھنٹوں سے کمپاؤنڈ تک رسائی حاصل نہیں کر سکی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔