9مئی کیسز .عمران خان اور شاہ محمود قریشی کیخلاف درج فرد جرم عائد کر نیکی تاریخ مقرر

عدالت نے بانی چیئرمین اور شاہ محمود قریشی کومقدمات کی نقول فراہم کردیں، ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 6 فروری کی تاریخ مقرر کردی۔ 9 مئی کے کیسز کے تفتیشی افسران نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف 12 مقدمات کے چالان پیش کئے گئے ،عدالت نے تمام چالان سماعت کے لئے منظور کرلئے ۔ اس موقع پر عمران خان اور شاہ محمود قریشی بھی کمرہ عدالت موجود تھے۔
بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 فروری تک توسیع کردی گئی، آئندہ تاریخ پر تمام ملزمان میں مقدمات کی فرد جرم کے لئے نقول تقسیم کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف جی ایچ کیو حملہ کیس سمیت دیگر 12 جبکہ شاہ محمود قریشی کے خلاف 6 مقدمات درج ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔