یہ بھی پڑھیں
عالمی عدالت انصاف ، فلسطینیوں کی نسل کشی کیس کی سماعت 11 جنوری کو ہو گی
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 17 ججوں پر مشتمل پینل جنوبی افریقہ کی جانب سے اسرائیل کے خلاف دائر کیس کا فیصلہ آج پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے سنائے گا۔ عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ اسرائیل کے خلاف مقدمے کا حتمی فیصلہ نہیں ہو گا۔یاد رہے کہ 26 جنوری کو آنے والے فیصلے میں عالمی عدالت انصاف اس اہم سوال پر فیصلہ نہیں دے گی کہ آیا اسرائیل نسل کشی کر رہا ہے تاہم عدالت غزہ میں جنگ روکنے کے لیے ہنگامی اقدامات کا فیصلہ کر سکتی ہے۔
مزید پڑھیں
عالمی عدالت انصاف ، فلسطینیوں کی نسل کشی کیس کی سماعت 11 جنوری کو ہو گی
عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقہ نے اسرائیل پر غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا الزام لگاتے ہوئے مقدمہ دائر کیا، جس کے بعد عالمی عدالت انصاف میں کارروائی جاری رہی، 11 اور 12 جنوری کو ہونے والی سماعت میں جنوبی افریقہ اور اسرائیل نے دلائل پیش کیے تھے۔ سماعت کے دوران جنوبی افریقہ نے اسرائیل کے خلاف عارضی اقدامات کی درخواست کی جب کہ اسرائیل نے عالمی عدالت انصاف میں غزہ میں فلسطینیوں کی ہلاکتوں کا ذمہ دار فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کو ٹھہرایا۔