اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ

قطر کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ پر فرانس میں قطر، امریکا، مصر اور اسرائیل کے حکام کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اہم معاملات طے پاگئے ہیں اور اسرائیل نے جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کردی ہے، حماس نے بھی نئی پیشکش کردی ہے۔ جس کے بعد آئندہ چند روز میں معاہدہ ہونے کا قوی امکان ہے، جنگ بندی معاہدے سے متعلق تفصیلات جلد سامنے آئیں گی۔

قطر کی وزارت خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ پیرس میں ہونے والے اجلاس میں اسرائیل نے فریقین کی جانب سے اسرائیل کے سامنے جنگ بندی کے بدلے اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کے تبادلے کی ایک نئی پیشکش کی جسے اس نے قبول کر لیا ہے۔ مجوزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کے تبادلے کے معاہدے کے بعض نکات پر اعتراض کرتے ہوئے معاہدے کو مسترد کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 27 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ 60 ہزار سے زائد زخمی ہیں، شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف خواتین اور بچے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔