برطانوی بادشاہ چارلس کینسر میں مبتلا

شاہی محل کے مطابق شاہ چارلس کے پروسٹیٹ کے علاج کے دوران کینسر کی تشخیص ہوئی۔بکنگھم پیلس نے یہ نہیں بتایا کہ بادشاہ کو کس قسم کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔دوسری جانب شاہ چارلس کے صاحبزادے شہزادہ ہیری نے اپنے والد سے بات کی ہے اور وہ آنے والے دنوں میں امریکا سے برطانیہ روانہ ہوں گے۔

75 سالہ چارلس کو عوامی فرائض کو ملتوی کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے، لیکن وہ ریاستی فرائض انجام دیں گے اور وزیر اعظم رشی شنکر سے ہفتہ وار ملاقات کریں گے۔شاہی محل کے مطابق ملکہ کمیلا کے علاج کے دوران ان کی جگہ ولی عہد شہزادہ ولیم فرائض سرانجام دیں گے۔واضح رہے کہ شاہ چارلس کو گزشتہ ماہ پروسٹیٹ کی سرجری کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔