ووٹوں کی دوبارہ گنتی،درخواستوں پر سماعت 10اور11فروری کو ہوں گی

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے الگ درخواستیں صبح ساڑھے آٹھ بجے سے شام ساڑھے 4 بجے تک لی جائیں گی۔
درخواستوں پر سماعت 10اور11فروری کو بھی ہوں گی۔ترجمان نے کہا ہے کہ پٹیشن جمع کرانے کے لیے ضروری ہدایات الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر موجود ہیں، امیدوار ایس او پیز کے مطابق اپنی درخواستیں جمع کراسکیں گے۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ پٹیشنز کی 9 کاپیاں، ایک اصل اور 8 کاپیاں معہ مکمل تفصیل جمع کرانی ہوں گی، درخواست دہندہ درخواست کی سافٹ کاپی پی ڈی ایف میں مہیا کرے گا۔
درخواست دہندہ جو بھی ان کے پاس ثبوت ہوں گے وہ یو ایس بی میں دیں گے، درخواست دہندہ اپنے شناختی کارڈ کی کاپی، موجودہ پتہ اور رابطہ نمبر لکھیں گے۔ترجمان نے کہا کہ درخواست دہندہ مدعا علیہان کے مکمل کوائف اور پتہ تحریر کریں گے، وکیل کے ذریعے درخواست دائر کرنے پر وکالت نامہ منسلک کرنا ہو گا، صرف مقررہ تاریخ اور وقت پر موصول درخواستیں سماعت کے لئے مقرر ہوں گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں