سلمان اکرم راجا کی خود کو آزاد امیدوار قرار دینے کیخلاف درخواست مسترد

الیکشن کمیشن نے 2 فروری کو محفوظ کیاگیا فیصلہ سنادیا، محفوظ فیصلہ ڈی ڈی لاء صائمہ جنجوعہ نے پڑھ کر سنایا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ امیدوار کو انتخابی نشان دیا گیا جو آزاد امیدواروں کو دیا گیا، جس پارٹی سے امیدوار سلمان اکرم راجا منسلک ہیں ان سے انتخابی نشان واپس لے لیا گیا ہے۔یاد رہے کہ سلمان اکرم راجا نے رولز 94 کے تحت خود کو پی ٹی آئی کا امیدوار درج کرنے کی استدعا کی تھی۔بعد ازاں 2 فروری کو الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024 میں امیدوار سلمان اکرم راجا کی خود کو آزاد امیدوار قرار دینے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ سلمان اکرم راجا نے خود کو آزاد امیدوار قرار دینے کے خلاف درخواست لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی تھی مگر ہائی کورٹ نے درخواست کو نمٹاتے ہوئے الیکشن کمیشن کو اس معاملے پر فیصلہ کرنے کی ہدایات جاری کردی تھی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں