غزا،اسرائیلی فوج کی بربریت ، مزید 117 فلسطینی شہید

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے رفح میں گھروں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 25 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیل کی جانب سے پرتشدد واقعات کے نتیجے میں غزہ میں 28,64 فلسطینی شہید اور 67,611 افراد زخمی ہوئے ہیں۔صہیونی فوج نے العمل اسپتال پر بربریت کا سلسلہ جاری رکھا اور مریضوں اور عملے کو یرغمال بنالیا جس پر عالمی ادارہ صحت نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب سفاک فوج نے سرحدی علاقے رفح پر زمینی حملے کی منصوبہ بندی کی جسے محفوظ قرار دیتے ہوئے رفح سے لاکھوں شہریوں کو فوری طور پر نکالنے کا حکم بھی دے دیا۔ اطلاعات کے مطابق 1.9 ملین بے گھر فلسطینیوں نے رفح میں پناہ لی ہے۔یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے خبردار کیا ہے کہ رفح میں اسرائیلی جارحیت ایک "ناقابل بیان انسانی تباہی” اور مصر کے ساتھ مزید کشیدگی کا باعث بنے گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔