سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا پاکستان میں انتخابات کے روزموبائل سروسز معطلی پر اظہار تشویش

میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب پاکستان انتخابات کے نتائج کا انتظار کر رہا ہے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے تمام سیاسی رہنماؤں اور معاشرے کے تمام طبقات سے امن برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ تمام امیدواروں اور ان کے حامیوں کے لیے یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ پاکستان کے عوام کی خاطر انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کا مکمل احترام کیا جائے اور جو بھی تنازعات پیدا ہوں اسے قانونی طریقہ کار کے ذریعے حل کیا جائے۔ واضح رہے کہ 8 فروری کو ملک بھر میں عام انتخابات ہوئے، اس موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل سروس معطل کردی گئی تھی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔