این اے 46 اور 47 کے امیدواروں کو طلب کرلیا گیا

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے این اے 46 اور 47 کے آر او نے آج امیدواروں کو بلایا، این اے 46 کے امیدواروں کو پولنگ ایجنٹوں کے ساتھ صبح 11 بجے حاضر ہونے کی ہدایت کی گئی ہے.
این اے 47 کے امیدواروں کو دوپہر 12 بجے بلایا گیا ہے ، تمام امیدواروں کو ان کے بیلٹ بکس کے حوالے سے تسلی دی جائے گی.
واضح رہے کہ حلقہ این اے 47 کے نتائج کو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شعیب شاہین نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے.
میڈیا سے بات کرتے ہوئے شعیب شاہین نے کہا کہ میں اور علی بخاری نے درخواست دائر کی ہے، ہم نے رجسٹرار آفس سے فوری طور پر سماعت کا شیڈول بنانے کی درخواست کی ہے.
شعیب شاہین نے کہا کہ ہم نے چیف جسٹس سے اپیل ہے کہ وہ کیس کی فوری سماعت کریں، ہم نے یہ الیکشن بھاری اکثریت سے جیتا، ہمارے پاس فارم 47 ہے، ریٹرننگ افسران پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے.
NA-47 اسلام آباد 2 سیٹ کے تمام پولنگ سٹیشنوں کے غیر نتیجہ خیز نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے طارق فضل چودھری 102،502 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار محمد شعیب شاہین 86،396 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے.

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔