قطر،جاسوسی کے الزام میں سزائے موت پانے والے ہندوستانی بحریہ کے 8 سابق اہلکار رہا

تاہم اب قطر نے جاسوسی کے الزام میں سزا یافتہ بھارتی بحریہ کے 8 سابق اہلکاروں کو رہا کر دیا ہے، جن میں سے 7 بھارت واپس آ چکے ہیں۔قطر کی ایک عدالت نے بھارتی بحریہ کے 8 سابق افسروں کو رہا کرنے کا حکم دیا جنہیں نامعلوم الزامات پر موت کی سزا سنائی گئی تھی۔ہندوستانی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ قطر میں گرفتار ہندوستانی شہریوں کی رہائی کا خیرمقدم کرتی ہے، اور قطر کے امیر کے ان شہریوں کی رہائی اور ان کی اپنے گھروں کو واپسی کو یقینی بنانے کے فیصلے کو سراہتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے قطر کے لیے اٹلی میں بنائی گئی آبدوزوں کی خریداری کی تفصیلات اسرائیل کو دی تھیں۔یاد رہے کہ ہندوستان اور قطر کے درمیان قریبی تعلقات ہیں۔ ہندوستان نے حال ہی میں قطر کے ساتھ 75 بلین ڈالر کا معاہدہ کیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔