اپنی شرائط پر مسلم لیگ ن کوووٹ دوں گا،بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری نے انتخابی مہم میں ت لیگ کی مخالفت کے سوال پر سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی مہم کے مطابق انتخاب لڑ رہا تھا اگر میں الیکشن جیت جاتا اور اکثریت ہوتی تو کہہ سکتا تھا کہ یہ میرا مینڈیٹ ہے لیکن لوگوں کی حکمت اور شعور دیکھیں کہ کسی ایک جماعت کو حکومت کرنے کی اکثریت نہیں دی گئی. جو حکومت کرنا چاہتا ہے اسے دوسرے لوگوں کے ساتھ ملنا پڑے گا
انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ عوام نے ایسا فیصلہ دیا ہے جس پر تمام اسٹیک ہولڈرز سیاسی جماعتوں کو اکٹھا ہو کر متفق ہونا پڑے گا تاکہ ہم نہ صرف اپنی جمہوریت بلکہ پارلیمانی نظام، معیشت اور وفاق کو بھی بچا سکیں.
بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر سیاسی جماعتیں اتحاد بناتی ہیں تو کچھ نکات کو قبول کیا جائے گا، اب اس پورے تنازع کا واحد راستہ بات چیت اور سمجھوتہ ہے
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمارے پاس آنے والوں سے بات کرنے کا فیصلہ کیا ہے. ?
چیئرمین پی پی نے کہا کہ حکومت سازی کے حوالے سے مشاورتی کمیٹیاں سست روی کا شکار ہیں، سنجیدگی کا یہ فقدان پاکستان اور جمہوریت کو نقصان پہنچا رہا ہے، اس لیے یہ معاملہ جتنی جلدی حل ہوگا، سیاسی استحکام اور آنے والی حکومت کے لیے اتنا ہی بہتر ہوگا.

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔