324
الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی الیکشن کمیشن کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے اور اپنا بیان ریکارڈ کرایاکمیشن کی تحقیقاتی کمیٹی نے سابق کمشنر راولپنڈی کو کل بیان دینے کے لیے نوٹس بھیجا تھا.
الیکشن کمیشن نے راولپنڈی کے سابق کمشنر لیاقت علیکے دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات مکمل کر لی ہیں. ذرائع کے مطابق راولپنڈی ڈویژن کے تمام ڈی آر اوز اور اے آر نے سابق کمشنر کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کو واضح طور پر مسترد کر دیا ہے. انکوائری کمیٹی نے راولپنڈی ڈویژن کے تمام 6 ڈی آر اوز کے تحریری بیانات ریکارڈ کئے.