فلسطینیوں کی نسل کشی کیخلاف خود کشی کرنیوالا امریکی فوجی دم توڑ گیا

امریکی فضائیہ کے ایک افسر نے اسرائیلی سفارت خانے کے باہر یہ کہتے ہوئے خود کو آگ لگا لی کہ وہ غزہ میں جاری نسل کشی کا مزید حصہ نہیں بنے گا۔واشنگٹن ڈی سی میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہر ایک شخص نے مائیکروفون اور اسپیکر زمین پر رکھ کر فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف نعرے لگائے اور اس سے پہلے کہ سیکیورٹی اہلکار اس شخص کو روکتے، اس نے خودکشی کرلی۔ پٹرول ڈال کر آگ لگا دی گئی۔آگ میں جلنے والا امریکی فوجی بری طرح جھلس گیا اور آزاد فلسطین کے نعرے لگاتا ہوا زمین پر گر گیا۔

اہلکار کی شناخت ایرون بشنیل کے نام سے ہوئی ہے اور وہ امریکی فضائیہ کا افسر تھا۔امریکی فضائیہ کے افسر نے زخمی حالت میں بیان دیا تھا کہ وہ غزہ میں نسل کشی میں ملوث نہیں ہوں گے۔ پولیس اور فائر حکام کے مطابق اہلکار سے ایک فلسطینی پرچم اور پٹرول برآمد ہوا ہے۔اسرائیلی سفارت خانے کے ترجمان نے کہا کہ اس واقعے میں سفارت خانے کا کوئی عملہ زخمی نہیں ہوا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔