وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 13 پیسے فی لیٹر اضافے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 279 روپے 75 پیسے فی لیٹر ہوگئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 287 روپے 33 پیسے فی لیٹر پر برقرار ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت کا اطلاق رات 12 بجے سے کردیا گیا ہے، جس کا اطلاق 15 مارچ تک رہے گا۔
65