اسرائیل نے غزہ میں 6 ہفتے کی جنگ بندی کی تجویز کو قبول کر لیا

سینئر امریکی سکیورٹی حکام کے مطابق گیند اب حماس کے رہنماؤں کے کورٹ میں ہے کہ وہ جنگ بندی پر کب راضی ہوں گے.
عرب نیوز کے مطابق امریکی فوج کی جانب سے غزہ میں انسانی امداد گرانے کے بعد اسرائیل نے فوری طور پر جنگ بندی پر اتفاق کیا.
امریکی میڈیا کے مطابق بائیڈن انتظامیہ کے سینئر اہلکار نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں 6 ہفتے کی جنگ بندی کی تجویز کو قبول کر لیا ہے. ان 6 ہفتوں کے دوران دیرپا امن قائم کرنے کے لیے کام کیا جائے گا. یرغمالیوں کی رہائی اور محصور ساحلی علاقوں میں امداد کی فراہمی میں سہولت فراہم کی جائے گی.
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے لیے مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہو چکا ہے، حتمی فیصلہ دوسرے مرحلے میں ہو گا.
حماس اس سے قبل مکمل جنگ بندی اور اسرائیلی افواج کے مکمل انخلاء کا مطالبہ کر چکی ہے.

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔