لندن،مسجد سے گھر آتے پاکستان نژاد نوجوان پر قاتلانہ حملہ

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو کے کوئنز پارک کے قریب پیش آیا جہاں پاکستانی نژاد ایک 13 سالہ لڑکا مسجد سے گھر واپس آرہا تھا کہ حملہ آوروں نے اسے چاقو کے وار شروع کر دئیے ،پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی کمسن کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے اور کہا جاتا ہے کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے.متاثرہ کے اہل خانہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چھوٹے بچے کی کمر پر چوٹیں آئی ہیں، زخموں کی گہرائی کے باعث اس کا پھیپھڑا بھی متاثر ہوا ہے.پولیس کے مطابق پارک کے قریب سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے حملہ آوروں کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا ہے اور واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔