صیہونی افواج کے ہاتھوں ہزاروں فلسطینیوں کی شہادت کے خلاف برطانیہ میں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم جاری ہے۔دوسری جانب اسرائیلی پولیس نے رمضان المبارک میں بھی مغربی کنارے میں فلسطینیوں کا جینا مشکل کر دیا ہے۔اسرائیلی وزیراعظم نے رفح میں فوجی آپریشن کی منظوری دے دی۔اسرائیلی پولیس نے بیت المقدس کے دیہیشہ کیمپ میں افطاری کی تیاریوں میں مصروف فلسطینیوں پر دھاوا بول دیا۔اس کے علاوہ اسرائیل نے رفح میں عارضی کیمپوں میں مقیم لاکھوں فلسطینیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کی اجازت دی۔واضح رہے کہ غزہ میں 5 ماہ سے جاری جنگ کے باعث تقریباً 23 لاکھ فلسطینی رفح کیمپوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔
90