پاکستان سپر لیگ،اسلام آباد یونائیٹڈ تیسری بار چیمپئن بن گئی

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے فائنل میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل اور کولن منرو نے بیٹنگ کا آغاز کیا، دونوں کی اوپننگ زیادہ دیر نہ چل سکی اور 26 رنز کے مجموعی اسکور پر کولن منرو خوشدل شاہ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

منرو کے بعد آنے والے آغا سلمان زیادہ دیر تک کریز پر مارٹن گپٹل کا ساتھ نہ دے سکے اور صرف 11 گیندوں پر 10 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ کپتان شاداب خان بھی بیٹنگ میں خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔پانچویں نمبر پر آنے والے بلے باز اعظم خان نے مارٹن گپٹل کے ساتھ مل کر کچھ مزاحمت کی اور ٹیم کا مجموعی سکور 102 تک پہنچایا لیکن پھر مارٹن گپٹل 32 گیندوں پر 50 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔
گپٹل کے آؤٹ ہونے کے تھوڑی دیر بعد اعظم خان بھی اسامہ میر کی گیند پر رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔فہیم اشرف کے آؤٹ ہونے کے بعد عماد وسیم اور نسیم شاہ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا جس کے باعث ہدف آخری گیند پر حاصل کر لیا گیا، نسیم شاہ نے 17 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ عماد وسیم 19 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، ملتان سلطانز۔ خوشدل شاہ اور افتخار احمد نے 2، 2، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر اور محمد علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ملتان سلطانز کی جانب سے عثمان خان 57 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، محمد رضوان نے 26 اور خوشدل شاہ نے 11 رنز بنائے، اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے یاسر خان اور ڈیوڈ ولی نے 6، 6، عماد وسیم نے 5 اور 5 رنز بنائے۔ . شاداب خان نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com