صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور نے کاغذات کی جانچ پڑتال کے پہلے دن مختلف امیدواروں کی جانچ پڑتال کے لیے وقت دیا تھا، 7 مسلم لیگ (ن) اور 5 پی ٹی آئی امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی گئی.
مسلم لیگ ن کے پرویز رشید ، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، احد چیمہ، مصطفیٰ رامدے، انوشا رحمان اور بشریٰ انجم بٹ کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی گئی.
پی ٹی آئی کے حامد خان ، ڈاکٹر یاسمین راشد، ذوالفی بخاری، اعجاز منہاس اور ولید اقبال کے کاغذات بھی چیک کرلئے گئے
محسن نقوی، طلال چوہدری، ناصر محمود بٹ، عرفان احمد دہا، صنم جاوید طاہر خلیل سندھو، طارق جاوید اور دیگر سمیت مزید 14 امیدواروں کے کاغذات کی کل جانچ پڑتال کی جائے گی.
104