177
فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں اضافہ طلب کیا گیا ہے. درخواست منظور ہونے کی صورت میں صارفین پر 40 ارب روپے سے زیادہ کا بوجھ پڑے گا.
سی پی پی اے کی درخواست کے مطابق فروری میں 6 ارب 876 ملین یونٹ بجلی فروخت کی گئی جس میں 24.77 فیصد بجلی پانی سے پیدا ہوئی.
فروری میں 13.94 فیصد بجلی گھریلو کوئلے سے اور 1.89 فیصد درآمد شدہ کوئلے سے، 11.04 فیصد گھریلو گیس سے اور 20.33 فیصد درآمد شدہ ایل این جی سے جبکہ 23.29 فیصد جوہری ایندھن سے پیدا ہوئی.
نیپرا 28 مارچ کو سی پی پی اے کی درخواست سنے گی.