112
کینیڈا کی جانب سے یہ فیصلہ پارلیمنٹ کی جانب سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کے حق میں قرارداد کی منظوری کے بعد کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا کی پارلیمنٹ میں اس قرارداد کے حق میں 207 اور مخالفت میں 117 ووٹ آئے۔ قرارداد میں فلسطینی ریاست کے قیام کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانیا جولی کا کہنا ہے کہ قرارداد کے بعد کینیڈا اسرائیل کو ہتھیاروں کی تمام ترسیل روک دے گا۔واضح رہے کہ کینیڈا نے جنوری سے اسرائیل کو غیر مہلک ہتھیاروں کی فراہمی جزوی طور پر روک دی تھی۔