پاکستان نیول ایئر بیس پر دہشت گردانہ حملے کو ناکام بنا دیاگیا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مسلح دہشت گردوں نے رات گئے بلوچستان کے شہر تربت میں پاکستان نیول ایئر بیس پر حملہ کرنے کی کوشش کی
آئی ایس پی آر کے مطابق فوج کے اہلکاروں نے بروقت مؤثر جواب دیا اور دہشت گردانہ حملے کو ناکام بنا دیا۔ فرنٹیئر کور کے 24 سالہ نعمان فرید جو فائرنگ کے شدید تبادلے میں شہید ہوئے تھے کا تعلق مظفر گڑھ سے تھا
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کلیئرنس آپریشن کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 4 دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں
وزیر اعظم کا سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے تربت نیول ایئر بیس پر دہشت گردانہ حملے کو ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے
اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کی بروقت اور موثر کارروائی کی وجہ سے دہشت گرد جہنم میں چلے گئے اور ہمیں بڑے نقصان سے بچا لیا گیا، ہم دہشت گردی کے عفریت کو کچلنے کے لیے پرعزم ہیں

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔