231
روسی حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے ایک فریدونی شمس الدین کا تاجکستان میں گھر سیل کر دیا گیا ہے۔ روسی انٹیلی جنس ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس حملے کے پیچھے ممکنہ طور پر امریکہ، برطانیہ اور یوکرین کا ہاتھ ہے۔ حملہ آور حملے کے بعد یوکرین فرار ہونا چاہتے تھے۔واضح رہے کہ چند روز قبل روس کے دارالحکومت ماسکو میں 4 دہشت گردوں نے کراکو ہال پر حملہ کیا تھا۔ حملے کے نتیجے میں 139 افراد ہلاک اور 182 زخمی ہوئے۔