108
غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف لندن میں ایک احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے لیبر پارٹی کے سابق رہنما جیرمی کوربن نے کہا کہ اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جنگ بندی کی قرارداد کو مسترد کر دیا ہے اور اسرائیل کو لگام ڈالنے کی ضرورت ہے۔مظاہرین نے جنگ بندی کے لیے عملی اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے قحط کے حالات پیدا کرنا جنگی جرم ہے۔