نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ گرفتار ، عام آدمی پرپارٹی کا دفتر سیل

امریکہ اور جرمنی کے بعد اقوام متحدہ نے بھی اروند کیجریوال کی غیر قانونی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ اروند کیجریوال کا معاملہ انصاف کے اصولوں کے مطابق حل ہو جائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ مودی حکومت تمام سیاسی شخصیات کو تحفظ فراہم کرے تاکہ ہر کوئی آزادانہ اور منصفانہ ماحول میں ووٹ ڈال سکے۔اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ترجمان نے کہا کہ اروند کیجریوال پر منی لانڈرنگ کا الزام لگانے والوں میں سے ایک بی جے پی میں شامل ہوگیا ہے، دوسری طرف بی جے پی کو گزشتہ کئی سالوں میں کروڑوں روپے کی غیر قانونی فنڈنگ ​​دی گئی۔

بھارتی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ انتخابات میں شکست کے خوف کے باعث مودی سرکار نے بھارت میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا کر دیا ہے۔تجزیہ کاروں نے کہا کہ حال ہی میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے مودی حکومت کے الیکشن ہارنے کے خوف سے کانگریس پارٹی کو 1800 کروڑ روپے کا نوٹس جاری کیا ہے۔بھارتی تجزیہ کاروں کا مزید کہنا ہے کہ بھارت میں انتخابات سے قبل ہونے والی بے ضابطگیوں اور دھاندلی پر دیگر ممالک کو بھی آواز اٹھانی چاہیے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔