چینی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ وہ مختلف بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مل کر کئی منصوبوں پر کام کر رہے ہیں، پاکستان کم از کم 6 ارب ڈالر کا نیا پروگرام شروع کرے گا، اگر قرض پر اتفاق ہو گیا تو اضافی فنانسنگ کی درخواست کریں گے
محمد اورنگزیب نے کہا کہ وہ پاکستان میں معاشی استحکام کے لیے اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں اور ٹیکس نیٹ کو بڑھانے اور اس سلسلے میں اخراجات کو کم کرنے کے لیے اقدامات کرنے پر توجہ دے رہے ہیں.
وزیر خزانہ نے کہا کہ اس سال یا اگلے مالی سال کے دوران کوئی بڑا خطرہ نہیں ہے، چین نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی کی حمایت کی ہے، سی پی ای سی چین کا ایک شاندار منصوبہ ہے.
محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح کو کم کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے بہت متاثر ہوا ہے.
75