امریکی حکام کے مطابق عدالت کے باہر خود کو آگ لگانے والے شخص کی حالت تشویشناک ہے جس کی شناخت فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے 37 سالہ میکسویل آزاریلو کے نام سے ہوئی ہے.
حکام کے مطابق خود سوزی سے قبل میکسویل نے ایک پلے کارڈ پکڑا ہوا تھا جس پر لکھا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے صدر جو بائیڈن کے ساتھ ہیں اور وہ دونوں مل کر فاشزم پھیلانا چاہتے ہیں. خود سوزی سے پہلے میکسویل نے پمفلٹ بھی پھینکے.
حکام نے بتایا کہ جس شخص نے خود کو آگ لگائی اس نے اپنی شناخت ایک تفتیشی محقق کے طور پر کی تھی اور دعویٰ کیا تھا کہ خود سوزی کا مقصد اس حقیقت کی طرف توجہ مبذول کرانا تھا کہ امریکی شہری مطلق العنانیت کا شکار ہیں
پولیس نے خود کو آگ لگانے والے شخص کو سازشی تھیوریسٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ خودکش حملہ آور کا ٹرمپ کے حامیوں یا مظاہرین کو نشانہ بنانے کا ارادہ نہیں تھا.
43